important islamic events from 1 A.H to 10 A.H
یکم ہجری سے دس ہجری تک ہونے والے اہم واقعات
یکم ہجری 1
1۔۔ مسجد نبوی کی تعمیر ہوئی اور باقاعدہ اذان کی ابتدا ہو ئی۔
2۔۔مہاجرین اور انصار کے درمیان بھائی چارے کا معاہدہ ہوا جسے مواخات مدینہ کہتے ہیں ۔
3۔۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مقامی آبادی یعنی یہود کے ساتھ بھی معاہدہ فرما یا جسے میثاق مدینہ کہتےہیں ۔
4۔۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہو چکآ تھا یکم ہجری کو رخصتی ہوئی۔
5۔۔ پہلی جمعہ کی نماز ادا ہو ئی۔جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا
دو ہجری 2
1۔۔ غزوہ بدر ہوا۔
2۔۔ عید الفطر فرض ہو ئی۔
3۔۔ عید الا ضحی’منائی گئی اور قربانی کا حکم ہوا۔
4 ۔۔جہاد ،صدقہ ، فطرانہ، زکو’ت فرض ہو ئی۔
5۔۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شادی ہو ئی۔
6۔۔ مسجد اقصی’کی جگہ خانہ کعبہ کو قبلہ اول بنایا گیا۔
7۔۔حضرت رقیہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہو ئی۔
8۔۔اسی سال رمضانے روزے فرض ہو ئے۔
9۔۔مسلمانوں اور ابو سفیان کے درمیان غزوہ سویق ہوا۔
10۔۔ مدینہ میں مسلمانوں اور بنو قینقآ ع کے درمیان غزوہ بنو قینقاع ہوا۔
تین ہجری 3
1۔۔ احد کی جنگ ہوئی۔
2۔۔ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو ئے۔
3۔۔حضرت حفصہ ر ضی اللہ عنہ کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی ہوئی۔
4۔۔3 ہجری رمضان المبارک میں حضرت حسن کی پیدا ئش ہوئی۔
5۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کیا۔
6۔۔۔قانون وراثت نازل ہوا۔
7۔۔اب تک مشرکہ عورتوں سے مسلمان مردوں کا نلاح جائز تھا۔اس سال ان سے نکاح حرام ٹھرا۔
8۔۔اس سال حضرت زینب بن خزیمہ رضی اللہ عنہ جو پہلے ہی تین بار بیوہ ہو چکی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔وہ نکاح کے تین ماہ بعد ہی انتقال کر گئی تھی۔
چار ہجری 4
1۔۔ اس سال شعبان کے مہینے میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔
2۔۔۔ ام المو منین حضرت زینب بن حزیمہ کا انتقال ہوا۔
3۔۔ ماہ شوال میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ا م سلمہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا۔
4۔۔۔آسی سال شراب کو حرمت کا نزول ہوا
پانچ ہجری 5
1۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پھو پھی زاد حضرت زینب بنت جحش سے نکاح فرمایا ۔
2 ۔۔ غزوہ خندق ہوا۔
3 ۔۔ معصوم عورتوں پر تہمت کی سزا مقرر ہوئی۔عورتوں کے لئے پردے کا حکم نازل ہوا۔
4۔۔ ظہار یعنی بیوی کو ماں بہن کی طرح کہ بیٹھنا پر کفارہ کی سزا مقرر ہوئی
5۔۔پانی کی عدم موجودگی میں غسل یا وضو کی حاجت کے وقت تیمم کی سہولت دی گئی۔
6 ۔۔۔صلوت خوف و حالت جنگ میں نماز پڑھنے کا طریقہ کا حکم بتایا گیا۔
7۔۔ غزوہ بنو المصطلق ہوا۔
چھ ہجری 6
1۔۔۔ معاہدہ خدیبیہ ہوا۔
2۔۔۔ بیعت رضوان ہوا۔
سات ہجری 7
1 ۔۔۔ غزوہ خیبر ہوا۔
2۔۔۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 6 حکمرانوں کے نام دعوت اسلامی کے خطوط لکھوا کر سفیروں کے ذریعے بھجوا ئے ۔
آٹھ ہجری 8
1۔۔۔ غزوہ موتہ ہوا۔
2۔۔۔ رمضان 8 ہجری میں مکہ فتح ہوا۔
نو ہجری 9
1۔۔۔ سود کا لین دین حرام ہوا۔
2۔۔۔ حج فرض ہوا۔
3۔۔۔۔ غزوہ تبوک ہوا۔
4 ۔۔۔ حبشہ کے بادشاہ نجا شی نے وفات پائی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔
دس ہجری 10
خطبہ حجہ الوداع ہوا۔
#CSS#FPSC#SPSC#PPSC#NTS#STS#IBA#MDCAT#ISSB
No comments:
Post a Comment